آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تردید کی ہے۔ اوگرا کے مطابق اس حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان اوگرا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سے میڈیا میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی خبریں گردش کررہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان اوگرا کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کی نئی کوئی تجویز زیرغور ہے اور نہ ہی ایسی کسی بھی قسم کی کوئی سفارش سامنے آئی ہے۔
ترجمان اوگرا کا کہناتھا کہ اوگرا کی طرف سے گیس یوٹیلٹی کمپنیوں کے لیے گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کے حوالے سے فی الحال ایسی کوئی تجویز نہیں دی گئی۔