Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 2.31 روپے فی یونٹ مہنگی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک بار پھر بجلی کا زوردار جھٹکا دے دیا گیا۔ نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں آج کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی کے صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ کراچی کے بجلی کے صارفین کو اگست میں یہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

نیپرا کے حکام کے مطابق یہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 24 روپے 90 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔ نیپرا کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 11 روپے 56 پیسے فی یونٹ رہی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement