Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے تھانوں کی مرمت اور تزین و آرائش کیلئے 19 کروڑ روپے سے زائد فنڈ کی منظوری

کراچی کے مختلف اضلاع میں تھانوں کی مرمت اور تزین اور آرائش کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی اور اس حوالے سے ٹینڈر بھی جاری کردئے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ ضلع جنوبی کے 37 تھانوں کی مرمت اور تزین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا اور ضلع جنوبی کیلئے 9 کروڑ 70 لاکھ روپے کے فنڈز کجی منظوری دی گئی ہے جسکے بعد اس حوالے سے ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی کے ضلع غربی کے 15 تھانوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے 3 کروڑ 15 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جب  کہ سٹی ڈسٹرکٹ کے 10 تھانوں کے لیے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

کراچی کے ضلع کیماڑی کے 12 تھانوں کی بھی مرمت اور تزئین و آرائش کی جائے گی جس کے لیے 3 کروڑ 95 لاکھ کی رقم رکھی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانوں کی مرمت اور تزئین وآرائش ایک سے دو ماہ میں مکمل  ہوجائے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts