Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی پولیس کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کیلئے بلیک کمپنی سیل قائم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی پولیس کو بدعنوان اہلکاروں سے پاک کرنے اور پولیس پر لوگوں کا اعتماد قائم کرنے کیلئے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی جانب سے مختلف اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایڈیشنل آئی جی نے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کیلئے بلیک کمپنی سیل قائم کردیا۔

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے پولیس کے اعلیٰ افسران کو متنبہ کیا ہے کہ جرم کی سرپرستی یا گٹھ جوڑ والے افسر کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ایس ایچ اومبینہ ٹاؤن فیض الحسن اور ایس ایچ او الفلاح کو معطل کرنے کے بعد تمام پولیس اہلکاروں کو یہ پیغام دیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس میں کالی بھیڑوں کیلئے بلیک کمپنی کے نام سے سیل قائم کیا جاچکا ہے، جس میں جرائم کی سرپرستی کرنے اور علاقے میں جرائم کو روکنے میں ناکامی پر متعلقہ ایس ایچ او کو بلیک کمپنی میں ڈال دیا جاتا ہے۔

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے رات گئے ایکشن لیا اور ایس ایچ او مبینہ ٹاون فیض الحسن اور ایس ایچ او الفلاح معطل کیا، غلام نبی میمن نے بتایا ہے کہ دونوں ایس ایچ اوزکیخلاف خفیہ انکوائری جاری تھی۔

 

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement