Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں گیس بحران میں مزید شدت، پائپ لائنز پریشر کم ترین سطح پر آگیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گیس نایاب ہوگئی۔ شہر کے کئی علاقے گیس کی فراہمی سے محروم ہیں جبکہ جہاں گیس دستیاب ہے وہاں گیس پریشر انتہائی کم ہونے کی شکایات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کراچی میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔ صنعتوں کو گیس کی بندش کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی میں گیس کا پائپ لائنز پریشر 12 پی ایس آئی کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ سوئی سدرن کا دعویٰ ہےکہ گیس فیلڈز  سے 65 ایم ایم سی ایف گیس کی آمدکم ہوئی ہے، سوئی سدرن سسٹم پریشر 60 کے بجائے 12  پی ایس آئی کی کم ترین سطح پر ہے۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں گیس غائب ہے، کھانا پکانے میں دشواری سے شہریوں کو شرد موسم میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سوئی سدرن کے مطابق  صنعتوں کو ہفتہ، اتوار کے بجائے جمعہ، ہفتہ گیس بند ہوگی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement