Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گرین لائن بس سروس آج سے 3 دن کے لئے بند کردی گئی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی پہلی بی آر ٹی بس سروس گرین لائن کے لئے 3 دن کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ گرین لائن بس سروس کو محرم الحرام کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین لائن بی آر ٹی ایس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عاشور کے سلسلے میں 7، 8 اور 9 اگست کو کراچی میں گرین لائن بس سروس کو بند کیا گیا ہے۔

گرین لائن بس سروس کے آخری اور مرکزی اسٹیشن نمائش چورنگی کے قریب سے 3 دن تک محرم الحرام کے جلوس نکالے جاتے ہیں، سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے یہ علاقہ مکمل طور پر سیل کر دیا جاتا ہے۔

یومِ عاشور کے موقع پر سرکاری چھٹیوں اور امورِ زندگی معطل ہونے کے باعث مسافر بھی دستیاب نہیں ہوں گے جس کے باعث بھی گرین لائن بس سروس کو 3 دن کے لئے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے گرین لائن بس سروس سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جاتی ہے۔ منصوبے کے تحت گرین لائن کے ٹریک کو ٹاور تک توسیع دی گئی تھی۔

پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سروس کا رواں سال سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک آغاز کردیا گیا تھا جبکہ اس سے آگے کے روٹ پر کام جاری ہے اور روٹ مکمل ہونے کے بعد گرین لائن بس سروس کو سرجانی ٹاؤن سے ٹاور تک کردیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts