Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں واٹس ایپ پر گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی میں پابندی کے باوجود گٹکے اور ماوے کی فروخت کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ملزم واٹس ایپ کے ذریعہ گٹکا اور ماوا فروخت کررہا تھا۔

کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکے اور ماوے کی فروخت میں ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام محمدتابش ہے۔

ملزم محمدتابش نے پابندی کے باعث گٹکے اور ماوے کی فروخت کیلئے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا۔ ملزم علاقے میں مخصوص لوگوں کو واٹس ایپ کے ذریعے گٹکا اور ماوا فروخت کررہا تھا۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے تیار گٹکے اور ماوے کے 75 پیکٹ بھی برآمد ہوئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts