Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں مالز، جامعات، پارک سمیت درجنوں عوامی مقامات پر بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانے کے انتظامات

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی کے گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ شائقین کرکٹ کے لئے کراچی میں کئی مقامات پر بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

کراچی کی شہری حکومت کی جانب سے بھی متعدد مقامات پر بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کےایم سی) کی بلڈنگ میں بھی بڑی اسکرین نصب کی جائے گی۔

کے ایم سی کی جانب سے فیرئیر ہال، جھیل پارک اور کراچی کے مشہور ہل پارک میں بھی اسکرین پر میچ دیکھنے کیلئے انتظامات ہوں گے۔ کلفٹن اربن فاریسٹ میں بھی شائقین کرکٹ بڑی اسکرین پر میچ دیکھ کر لطف اندوز ہوسکیں گے۔

آرٹس کونسل کراچی میں بھی پاک بھارت کرکٹ میچ بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا جبکہ کراچی پریس کلب میں بھی میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

شہر کی مختلف جامعات اور کالجز کی جانب سے بھی کرکٹ کے شائقین کیلئے میچ دکھانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ سرسید کالج ڈاؤ میڈیکل کالج ، ہیپی پیلس اسکول اور انڈس یونیورسٹی میں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔

Advertisement

کراچی کے مشہور شاپنگ مالز اور تفریحی مقامات پر بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ جس میں پورٹ گرینڈ، اوشین مال، گلوریا جینز ، ولیج ریسٹوریٹ، ملینیئم مال سمیت کئی نامور مالز شامل ہیں۔ اسکے علاوہ شہر کے کئی عوامی مقامات پر بھی بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement