Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں لانڈھی کورنگی چڑیا گھر میں نایاب کالے ہرن کا بچہ توجہ کا مرکز

کراچی کے دوسرے بڑے چڑیا گھر لانڈھی کورنگی چڑیا گھر میں نایاب نسل کے کالے ہرن کے جوڑے کے ننھے مہمان کی آمد ہوئی۔ نایاب کالے ہرن کو بچہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے لانڈھی کورنگی میں کالے ہرن کے بچے کے خاص طور پر جگہ جگہ بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ جسکے بعد چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ہرن کا حال ہی میں پیدا ہونے والا بچہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ ہرن کی پیدائش 6 اکتوبر کو ہوئی تھی، کالا ہرن مقامی جانور ہے جس کی افزائش کا کوئی خصوص موسم نہیں ہوتا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اس اضافے سے کالے ہرن کی تعداد 14 ہوگئی ہے، کالا ہرن اپنے منفرد سینگ اور منفرد رنگ کی وجہ سے خوبصورت مانا جاتا ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ کالا ہرن خطے میں نہایت خطرے سے دوچار جانور ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts