سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ دودھ کے ٹیسٹ کے لئے 5 لیب بھی قائم کی جارہی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی آغا فخرحسین کی زیر صدارت اجلاس میں دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں آل ملک ریٹیلرزایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔ آل ملک ریٹیلرزعہدیداران نے سندھ فوڈ اتھارٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہائی کرادی ہے۔
ڈی جی فوڈسندھ نے کہا کہ ملاوٹ سےپاک کھانےپینےکی اشیاکی فراہمی کویقینی بنارہےہیں۔ دودھ کے ٹیسٹ کیلئے5لیب بھی قائم کررہے ہیں، ایک لیب سندھ فوڈاتھارٹی کےدفترمیں قائم کردی گئی ہے جبکہ دودھ کی بڑی دکانوں پر دودھ ٹیسٹنگ کٹس بھی فراہم کی جارہی ہیں۔