Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بچوں کے اسپتال این آئی سی ایچ کی لفٹ خراب، تیماردار اور بچے آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک لفٹ میں پھنسے رہے

کراچی میں بچوں کے سب سے بڑی سرکاری اسپتال قومی ادارہ برائے اطفال (این آئی سی ایچ) میں لفٹ اچانک خراب ہونے کے باعث تیماردار اور بچے لفٹ میں آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک لفٹ میں پھنسے رہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں بچوں کے امراض کے لیے قائم سب سے بڑے اسپتال نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی لفٹ اچانک خراب ہو گئی، اور مریض بچے اور تیماردار اندر پھنس گئے۔

این آئی سی ایچ اسپتال کی لفٹ کا دروازہ آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت تک بند رہا، اور اسے کھولا نہیں جا سکا، جس پر اس کے اندر پھنسے بچے اور والدین شدید طور پر خوف زدہ ہو گئے تھے۔

اسپتال کا عملہ بھی لفٹ کے دروازے نہ کھلنے پر پریشان رہا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق این آئی سی ایچ انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ اطلاع ملتے ہی آدھے گھنٹے بعد لفٹ کی فنی خرابی دور کر دی گئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts