Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں انسداد پولیو مہم کا دوبارہ آغاز، بلوچستان میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث کراچی اور بلوچستان میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق نگراں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں آج سے 5 نومبر تک پولیو مہم جاری رہے گی جسکے دوران ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 سال تک بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ 

وزیرصحت سندھ کے مطابق پولیو مہم کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کراچی میں حالیہ پولیو کیس کے بعد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا ہے کہ اس وقت صرف افغانستان اور پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے، پولیو سے پاک پاکستان کے لیے مشترکہ کوشش کرنی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے 10 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کی خصوصی مہم کا آج سے آغاز کیا جا رہا ہے جس میں آواران، ڈیرہ بگٹی، گوادر، اوستہ محمد، حب، جعفر آباد، خضدار، لسبیلہ، نصیرآباد اور صحبت پور شامل ہیں۔

Advertisement

ای او سی حکام کے مطابق ان اضلاع میں 7 لاکھ 80 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور چمن میں خصوصی پولیو مہم ملتوی کر دی گئی ہے۔ بلوچستان کے ان 4 اضلاع میں انسدادِپولیو مہم کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement