Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں اضافی لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کردی ہے، ترجمان کے الیکٹرک

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے اچانک بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار معمول پر آرہی ہے۔ اضافی لوڈ مینجمنٹ ختم کردی ہے۔

طوفان بپرجوائے سے پہلے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی بندش شروع کردی گئی۔ فیڈرل بی ایریا، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، سعدی ٹاؤن، ڈیفنس، گلستان جوہر سمیت کراچی کے مختلف علاقے رات گئے اچانک بجلی سے محروم ہوگئے۔

بجلی کی فراہمی گھنٹوں معطل رہی۔ ترجمان کے الیکٹرک نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ طوفان کے باعث ملک میں آر ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

آر ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کا اثر بجلی کی پیداوارپر بھی ہوسکتا ہے، آر ایل این جی نہ ملنے پرکراچی میں 2 گھنٹےتک اضافی لوڈ مینجمنٹ کی جاسکتی ہے، لوڈمینجمنٹ کا اطلاق مستثنیٰ صارفین پر بھی ہوگا۔

ترجمان کے الیکٹرک نے تازہ ترین پیغام میں بتایا کہ آر ایل این جی کی سپلائی بحال ہوگئی ہے جس سے بجلی کی پیدوار معمول پر آرہی ہے۔ شہر میں جاری اضافی لوڈ مینجمنٹ کو فوری طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts