Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران شہری کا قتل، مجرمان کو دو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران شہری کو قتل کرنے والے مجرمان کو عدالت نے سزائے موت کا حکم سنادیا۔ عدالت نے 4 کرمنلز کو دو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا۔

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ غربی کے جج نے ڈکیتی کے دوران شہری کی جان لینے والے مجرموں کو سخت سزا دینے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 4 رکنی ڈکیت گینگ کے مجرمان پر نہ صرف 5 ، 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا بلکہ دو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم بھی دے دیا۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کراچی میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں نے تباہی مچا دی ہے، ڈاکو سفاکانہ کارروائیاں کرتے ہیں اور دورانِ ڈکیتی شہریوں پر تشدد بھی کرتے ہیں۔

ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں کو ذہنی اور جسمانی نقصان پہنچتا ہے، شہر میں ڈکیتیوں کی وارداتوں سے معاشی اور سماجی ترقی بھی متاثر ہوتی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پولیس ان ڈکیت اور چور گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

عدالت نے کہا کہ ڈکیت گروہ نے سفاکانہ طور 1 شہری کو قتل اور 2 کو زخمی کیا، ڈکیتوں کی فائرنگ سے 1 شہری مستقل طور پر معذور ہو چکا ہے، اس طرح کے جرائم شہریوں کی نفسیات پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

Advertisement

پولیس کے مطابق 20 اگست 2018ء کو ان 4 ڈاکوؤں نے سرجانی ٹاؤن میں دکان میں لوٹ مار کی تھی، مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement