Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج گرین لائن اور اورنج لائن بس سروس بند رہے گی

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں آج بھی احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔ غیریقینی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے گرین لائن اور اورنج لائن بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتِ حال کے باعث کراچی میں گرین لائن اور اوربج لائن بس سروس آج بند رہے گی۔

شہر میں جلاؤ گھیراؤ اور بدامنی کے خدشات کی وجہ سے بی آر ٹی ایس انتظامیہ نے آج گرین لائن اور اوربج لائن بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی آر ٹی ایس انتظامیہ کے مطابق بی آر ٹی ایس آپریشن گرین اور اورنج لائنز بسز اور اسٹیشن کے لیے بند ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ہنگاموں میں کراچی میں پیپلز بس سروس کی کئی ریڈ بسوں کو نقصان پہنچایا گیا، توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ ایک بس جلا دی گئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts