Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سے آزاد نومنتخب ممبران کے پاس پارٹی میں شمولیت کا آج آخری دن ہے۔

کراچی سے نومنتخب آزاد ارکان سندھ اسمبلی کے پاس پارٹی میں شمولیت کا آج آخری دن ہے۔ الیکشن کمیشن نے کراچی سے منتخب ہونے والے 44 ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 13 فروری کو جاری کیا ہے، جس میں کراچی سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد نومنتخب ارکان بھی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تین دن کے اندر کسی بھی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دن 13 فروری سے شمار ہونگے۔ اس حساب سے 15 فروری آخری دن ہے۔ تین دن کے اندر کسی پارٹی کا انتخاب نہیں کیا تو یہ ارکان اسمبلی کی مدت کے اختتام تک آزاد ہی شمار ہونگے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts