Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی ائیرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے 46 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کسٹمز کلکٹریٹ نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ غیر ملکی کرنسی میں 16 ہزار 940 یورو، 1500ڈالر، 1300 ترکش لیرا اور پاکستانی کرنسی شامل ہیں۔

کسٹمزحکام نے بتایا کہ کرنسی کی مالیت 46 لاکھ 54 ہزار 350 روپے ہے، ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں سے ممنوعہ اشیا بھی برآمد کی گئی۔

واضح رہے چیئرمین ایف بی آر فیلڈ میں موجود کسٹمز حکام کو پہلے ہی یہ ہدایات جاری کرچکے ہیں کہ وہ ائیرپورٹ اور زمینی سرحدوں پر نگرانی سخت رکھیں اور کرنسی اسمگلنگ کی غیر قانونی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے مستعد رہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement