Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ڈالر کی قدر گرگئی، انٹربینک میں 7 روپے سستا، اوپن مارکیٹ میں بھی 8.50 روپے کمی ہوگئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے باعث کئی روز تک اڑان بھرنے کے بعد ڈالر کی قدر کی آہستہ آہستہ کم ہونے لگی ہے اور روپیہ مستحکم ہونے لگا ہے۔ آج کاروباری مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں یکمشت بڑی کمی آگئی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں  ڈالر کی قیمت گررہی ہے۔ انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 1 روپے 38 پیسے سستا ہوکر 137 روپے کا ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے انٹربینک میں کاروبار کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قدر میں یکمشت بڑی کمی آئی۔ ڈالر کی قدر میں مذید 6 روپے کی کمی ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر 231 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپیہ مستحکم ہوگیا اور ایک ڈالر کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے کمی ہوگئی جسکے بعد اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 232 روپے کا فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے آخری شرط بھی پوری کردی جسکے باعث پاکستان کو قرضے کی قسط جلد ملنے کا امکان ہے۔

Advertisement

آئی ایم ایف کی پاکستان میں کنٹری نمائندہ کے مطابق پاکستان نے پیٹرولیم ڈولمپنٹ لیوی میں اضافہ کرکے ساتویں اور آٹھویں جائزہ معاہدے کی آخری پیشگی شرط بھی مکمل کردی ہے۔ 

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا متوقع اجلاس رواں ماہ ہوگا جس میں پاکستان کو اگلی قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے اور رواں ماہ ہی پاکستان کو قرضے کی قسط جاری کی جاسکتی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement