Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ایف آئی اے عمران خان سے سائفر سے متعلق پوجھ گچھ بھی کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد دہشتگردی ونگ میں سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران انکوائری کر رہے ہیں۔

ایف آئی اے نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف سے تحقیقات کیں، سائفر گمشدگی کے معاملے پر جے آئی ٹی ممبران نے اٹک جیل میں پوچھ گچھ کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں ملاقات کی گئی۔

یہ مقدمہ سائفر معاملے پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی سفارش پر درج کیا گیا ہے جس نے تحقیقات کے لیے دو بار چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کیا تھا لیکن وہ ایک بار ہی پیش ہوئے تھے جس کے بعد جے آئی ٹی نے اپنی حتمی رپورٹ بنا کر متعلقہ حکام کو بھیج دی تھی جس میں فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں ایک جلسے کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جیب سے خط نکال کر دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ان کی بیرونی پالیسی کے سبب ’غیر ملکی سازش‘ کا نتیجہ تھی اور انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے بیرون ملک سے فنڈز بھیجے گئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts