Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی ٹی آئی کا نمائش چورنگی پر دھرنا ختم، سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے سلسلے میں کراچی میں بھی نمائش چورنگی کے مقام پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے دھرنا دیا۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد پہنچ کر لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کیا جسکے بعد کراچی میں نمائش چورنگی پر بھی دھرنے کو ختم کردیا گیا۔

 

دھرنے میں بیٹھے کارکنان اور پی ٹی آئی کے چاہنے والے گھروں کو لوٹ گئے، جسکے بعد دھرنے کے مقام پر سامان اٹھانے اور صفائی کے سلسلے میں گھنٹوں تک سڑک ٹریفک کیلئے بند رہے۔

 

ٹریفک پولیس کے مطابق دھرنا ختم ہونے کے بعد اب بند کی گئی سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹاکر کھول دیا ہے جہاں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے۔

 

ٹریفک پولیس نے دھرنا ختم ہونے کے بعد کارکنان کے دوبارہ واپس آنے کے خدشہ کے پیش نظر گھنٹوں تک نمائش چورنگی کے اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند رکھا۔

 

واضح رہے تحریک انصاف کے کارکنان گزشتہ روز دوپہر کے بعد نمائش چورنگی پہنچنا شروع ہوئے، دفعہ 144 نافذ ہونے کےباعث پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔

 

سپریم کورٹ کی جانب پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت دینے کے بعد نمائش پر بھی دھرنے کی اجازت دے دی گئی تھی، جہاں لائٹوں اور بڑی اسکرین کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 

دھرنے کے پیش نظر نمائش چورنگی آنے والی تمام سڑکوں کو بند کردیا گیا۔ کیپری سگنل سے جانب نمائش روڈ ، سوسائٹی سگنل سے جانب نمائش روڈ ٹریفک کیلئے بند رکھی گئی۔اس کے علاوہ پیپلز چورنگی سے کوریڈور-3 ٹریفک کیلئے بند تھی۔

 

نمائش چورنگی پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آج صبح تک موجود رہے اور دھرنا ختم ہونے کے بعد پرامن طور پر واپس گھروں کو لوٹ گئے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts