Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی ایس پی کا دھرنا ختم، سندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب

پاک سرزمین پارٹی نے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف 6 روز سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ اصل میں دھرنا ختم نہیں بلکہ 18 فروری تک موخر کیا گیا ہے۔

 

کراچی میں گورنر ہاؤس کے قریب فوارہ چوک پر جاری پاک سرزمین پارٹی کے دھرنے میں صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ کی قیادت میں وفد پہنچا۔ دھرنے سے خطاب میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ کئی روز سے پی ایس پی سربراہان کے رابطہ میں تھے۔ مصطفیٰ کمال بلاآخر جیت گئے انکے تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں۔

 

ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں کی ورکنگ کے بعد اپنے چیئرمین کی ہدایت پر یہاں آئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے دھرنے میں شامل لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کر انہیں شاباش دی۔ انکا کہنا تھاکہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے سندھ میں لسانی سیاست کو ختم کرکے ملکی سیاست کا آغاز کیا انہیں سلام ہے۔ ہم شہر اور صوبہ کی ترقی کےلئے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔

 

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت سے جو ہماری بات طے ہوئی ہے اسی ماہ کی 18 تاریخ کو اسمبلی سیشن میں قانون سازی کی جائے گی۔ سندھ حکومت سے معاہدہ کامیابی نہیں، ہمارا مخلوق خدا کیلئے سڑکوں پر بیٹھنا کامیابی ہے۔ آنے والا وقت کراچی کی گلی کوچوں میں فرق لائے گا۔

 

مصطفی کمال نے کہا کہ ہم منافق نہیں ہیں جو بات ٹھیک ہوگی اسکی حمایت کریں گے۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے مطالبات ماننے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts