Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پیپلزبس سروس کا کرایہ 25 سے 60 روپے مقرر، کراچی کے 7 روٹ پر بسیں چلیں گی

حکومت سندھ کے پیپلز بس سروس کا آج سے کراچی میں آغاز ہورہا ہے۔ حکومت سندھ کے اعلان کے مطابق شہریوں کی سہولیات کے لئے جدید آرام دہ اور ایئر کنڈیشند بسیں شہرقائد کی سڑکوں پر چلنے کیلئے تیار ہیں۔

 

وفاقی حکومت کی گرين لائن کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے چين سے لائی گئيں 120 جديد آرام دہ ايئرکنڈيشنڈ بسيں آج سے باضابطہ افتتاح کے بعد 7 مختلف روٹس پر چلیں گی، جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

 

وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سعید غنی نے 4 جون کو ماڈل کالونی سے ٹاور تک سندھ پیپلز بس سروس کا آزمائشی سفر کيا تھا اور اب 21 جون کو باضابطہ افتتاحی تقریب کے بعد یہ بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔

 

سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق پہلے مرحلے ميں پيپلز بس سروس شہر کے 7 روٹس پر مسافروں کو سفر کی جديد اور سستی سہولت فراہم کریں گی۔

 

پیپلز بس سروس کا پہلا روٹ ماڈل کالونی ملیر کینٹ سے ٹاور تک ہوگا جبکہ ناگن چورنگی سے کورنگی انڈس اسپتال، ناگن چورنگی سے سنگر چورنگی، نارتھ کراچی سے ڈاک یارڈ، سرجانی ٹاؤن سے مسرور بیس اور اورنگی ٹاؤن سے سنگر چورنگی تک بسیں چلیں گی، جبکہ موسميات سے بلديہ ٹاؤن تک بھی ایک روٹ ہوگا۔ 


افتتاح کے موقع پر پہلی بس ماڈل کالونی سے ٹاور تک چلائی جائے گی، ان جدید بسوں ميں بیک وقت اسی افراد سفر کرسکتے ہيں۔

 

پہلے مرحلے ميں پيپلز بس سروس کی 240 بسوں میں سے 120 بسیں کراچی پہنچی ہیں جو شہر کے 7 مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی، ان بسوں کا کم ازکم کرایہ 25 روپے اور زيادہ سے زيادہ 60 روپے ہوگا۔

 

 

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts