Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں کورونا بے قابو: 24 گھنٹے کے دوران 75 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار 356، سندھ میں ایک لاکھ 75 ہزار 642، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 701، بلوچستان میں 17 ہزار 215، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 667، اسلام آباد میں 30 ہزار 748 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 982 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts