Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کی کمی

پاکستان بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کی غیر معمولی کمی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق صرافہ بازاروں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 601 روپے کی کمی دیکھی گئی اور قیمتوں میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 57 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts