Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 400 روپے کی کمی

پاکستان میں سونے کے نرخوں میں آج ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار 400 روپے کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اب سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 100 ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 1200 روپے ہوئی اور اب 10 گرام سونے کی قیمے  ایک لاکھ84 ہزار414 روپے ہوگئی ہے۔ 

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21روپے پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2001ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts