Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان میں رواں سال 9 ہزار سے زائد ایچ آئی وی کی کیس رپورٹ، سندھ اور پنجاب سب سے زیادہ متاثر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں رواں سال اب تک 9،284 نئے مریضوں میں ہیومن امیونو ڈیفیشینسی وائرس (ایچ آئی وی) کا انکشاف ہوا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق پاکستان میں ہر ماہ ایچ آئی وی کے تقریباً 900 سے 1000 نئے کیس سامنے آ رہے ہیں، 2022ء میں بھی ایچ آئی وی کے 10 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب اور سندھ سے سامنے آ رہے ہیں جبکہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان سے بھی ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد اور گرد و نواح بشمول کشمیر سے بھی ہر ماہ تقریباً 40 سے 50 نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ناکافی اقدامات اور غیر محفوظ جنسی تعلقات ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کا بڑا سبب ہیں۔

ایچ آئی وی کے زیادہ تر کیسز حادثاتی طور پر ٹیسٹنگ کے نتیجے میں سامنے آ رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں ایچ آئی وی کی ٹیسٹنگ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement