Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان تحریک انصاف کا ملک بھر میں پی ٹی آئی کی ویب سائٹ بلاک کرنے کا الزام

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر ملک بھر میں پی ٹی آئی کی ویب سائٹ بلاک کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویب سائٹ بلاک ہونے کا دعوٰی کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات کیلئے نامزد کئے جانے والے امیدواروں کیلئے علیحدہ سے پورٹل بنایا گیا ہے جس پر ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ویزٹ کیا جاسکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کو عام انتخابات میں بلے کا انتخابی نشان نہیں ملا اور پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور بیشتر نمائندوں کو ایک ہی انتخابی نشانات دئے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے اسی کے پیش نظر تمام امیدواروں اور انکے انتخابی نشانات کیلئے علیحدہ سے پورٹل بنایا لیکن اسکے بعد پی ٹی آئی نے دعوٰی کیا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کی ویب سائٹ بلاک کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر نگراں وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی، وزیر آئی ٹی عمر سیف اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ کیا آپ وضاحت دے سکتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ کو پاکستان میں کیوں بلاک کیا گیا ہے؟

عوام عمران خان کے فیس بک پیج کے ذریعے بھی امیدواروں کے انتخابی نشانات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں تو ویب سائٹ بلاک کرنے کا کیا مقصد ہے ؟

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ٹیم کو لیڈ کرنے والے جبران الیاس کی جانب سے بھی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اسی طرح کا پیغام دیا گیا۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ملک بھر میں اس وقت کھلی ہوئی ہے اور عوام پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر وزٹ کرسکتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts