Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مکہ ٹیرس کی تزین و آرائش تک یوٹیلیٹی کنکشن منقطع رہیں گے، سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ میں مکہ ٹیرس کیس کی سماعت ہوئی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عدالت میں غیرقانونی حصہ کو منہدم کرنے کے حوالے سے اپنی رپورٹ جمع کروادی۔


ایس بی سی اے کے وکیل دھنی بخش لاشاری نے عدالت کو بتایا کہ مکہ ٹیرس کے غیرقانونی حصے منہدم کردیے گئے ہیں اورعمارت بلڈر کے حوالے کردی گئی ہے، اب عمارت کی تزین و آرائش بلڈر کی ذمہ داری ہے۔


عدالت کے روبرو بلڈر کے وکیل نے استدعا کی کہ غیر قانونی تعمیرات ختم ہو گئیں، گیس، بجلی، پانی کنیکشن کی بحالی کا حکم دیا جائے۔ جس پر دالت نے حکم دیا کہ پہلے بلڈر 60 روز میں عمارت کی از سر نو تزئین و آرائش کا کام مکمل کرے اور عمارت کو رہائش کے قابل بنائے۔


عدالت نے بلڈر کو حکم دیا کہ تزین وآرائش کے بعد ایس بی سی اے سے کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے لیے رجوع کیا جائے۔ کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بجلی، پانی اور گیس کنکشن بحال نہیں ہوں گے۔ عدالت نے بلڈر کو عمارت قابل رہائش بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے یکم نومبر کو غیر قانونی عمارتوں کے کیس کی سماعت کے دوران صدر پریڈی اسٹریٹ پر واقع 4 منزلہ مکہ ٹیرس کا غیرقانونی حصہ ایک ماہ میں گرانے کا حکم دیا تھا۔ لیکن مکینوں کی جانب سے عمارت خالی نہ کرنے پر عدالتی حکم پر مکہ ٹیرس کے بجلی ، پانی اور گیس کے کنکشن منقطع کردئے گئے تھے۔



Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts