پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈکی گئی۔
سماء نیوز کے مطابق پی پی آئی ایس اور عارف حبیب ریسرچ کا کہنا ہے کہ نومبر کے آخری ہفتےمیں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70 ہزار 156 بیرل ریکارڈکی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.1 فیصدکم ہے، گزشتہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداور 70 ہزار218 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2 ہزار967 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے، گزشتہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3 ہزار59 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادو شمار کےمطابق گزشتہ ہفتے کےدوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 32 ہزار971 بیرل ،پی پی ایل 10 ہزار884 ،پی او ایل 4 ہزار797 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 1098 بیرل ریکارڈکی گئی۔
اس طرح گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 680 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 553، پی او ایل 63 اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 919 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے۔