پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز عالمی وبا کورونا میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جسکی تصدیق مریم نواز نے خود بھی کردی ہے۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بتایاکہ انکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ مریم نواز شریف اس سے قبل بھی کورونا کا شکار ہوچکی ہیں۔
Covid positive !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 16, 2022
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا۔ مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اورسیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان کے بعد مریم نواز کے چاہنے والے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کررہے ہیں۔ ٹوئیٹرپیغامات میں انکے چاہنے والوں نے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی انتخابی مہم چلارہی تھیں اور گزشتہ چند دن میں انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انتخابی جلسے کیے۔
خیال رہے کہ پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل بروز 17 جولائی کو ہوگی جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔