Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مسلم لیگ ن نے اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کردیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ 

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسحاق ڈار کی الیکشن سیل سربراہی سے پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستوں کی وصولی کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار الیکشن ایکٹ 2017ء کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement