Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

محکمہ ریلوے کا اگلے ماہ سے گرین لائن ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے گرین لائن ایکسپریس ٹرین کو ایک ماہ کے اندر دوبارہ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی سے مارگلہ اسلام آباد تک چلائی جانے والی گرین لائن ایکسپریس دسمبر میں دوبارہ فعال ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گرین لائن ٹرین اگلے ماہ سے چلانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ ٹرین میں بہترین انتظامات کی فراہمی کیلیے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

منصوبے کے تحت گرین لائن ٹرین کو دو اے سی پارلر، پانچ اے سی بزنس، چھ اے سی معیاری اور پانچ اکانومی کلاس کوچز کے ساتھ بہترین معیار میں چلایا جائے گا۔ ٹکٹ کی قیمت میں مسافروں کو اعلیٰ معیار کا کھانا بھی دیا جائے گا۔

پلان کے تحت لاہور سے کراچی کا سفر بھی 20 گھنٹے سے کم کر دیا جائے گا جبکہ اے سی پارلر کلاس کی ہر سیٹ پر مسافروں کے لیے ایک ایل سی ڈی، ہیڈ فون کا ایک جوڑا اور میوزک سسٹم لگایا جائے گا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے متعلقہ حکام کو تمام تبدیلیاں اور ترقیاتی امور 31 جنوری 2023 تک مکمل کرنے کی ہدایات دیں جبکہ ایم ایل ون کی بھی تعمیر نو کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts