Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

لاپتہ شہری کے کیس میں عدم پیشی پر عدالت نے تفتیشی پولیس افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران پولیس اور صوبائی حکومت پر برہمی کا اظہار کر دیا۔

جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس اور صوبائی حکومت کہتی ہے کہ لاپتہ شہری ہمارے پاس نہیں ہے، اگر وہ صوبائی حکومت کے پاس نہیں ہے تو پھر کہاں گیا؟ لاپتہ شہری آسمان اور زمین کے درمیان کہیں بھی ہے تو ڈھونڈ کر پیش کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ جے آئی ٹیز اجلاس کا کیا فائدہ جب لاپتہ شہری ہی برآمد نہیں کر سکتے؟ عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہو گیا، لاپتہ شہری پیش کریں ورنہ آئی جی سندھ کو طلب کر لیں گے۔

لاپتہ شہری کے کیس کی تفتیش کرنے والے ایس پی تھانہ گشنِ اقبال کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ سندھ ہائی کورٹ نے عدم پیشی پر تفتیشی افسر ایس پی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا کہ شہری بازیاب نہیں ہوتا تو کہہ دیں مر گیا ہے اور گھر والوں کو لاش دکھا دیں، بازیاب نہیں کرا سکتے تو پھر لاپتہ شہری کے اہلِ خانہ کو معاوضہ دیں۔ عدالت نے 2 کم سن لڑکیوں سمیت 4 افراد کو بازیاب کرا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement