Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

فیس بک پر اچانک ہزاروں فالوورز کم ہوگئے، متعدد صارفین پریشان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں سے ایک فیس بک پر متعدد صارفین نے فالوورز کم ہونے کی شکایت کی ہے۔ کئی مشہور اور عوامی شخصیات کے ہزاروں فالوورز اچانک کم ہوگئے۔ کمپنی کے مالک مارک زکربرگ کے بھی لاکھوں فالوورز کم ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس پر ایک عجیب معاملے سامنے آیا ہے۔ فیس بک کے کئی صارفین کے اچانک فالوورز ہوگئے۔ ان میں عوامی شخصیات کے ساتھ مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

میٹا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور ان کے فیس اکاؤنٹ سے بھی لاکھوں فالورز اچانک غائب ہوگئے۔

فیس بک پر اگر آپ کسی عوامی شخصیت یا صارف کا نام تلاش کرتے ہیں تو اس کے نام کے ساتھ فالوورز کی صحیح تعداد ظاہر ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جب آپ پروفائل کھولتے ہیں تو لاکھوں یا ہزاروں فالوورز کے بجائے صرف 9 سے 10 ہزار فالوورز نظر آرہے ہیں یہ بہت سے اکاؤنٹس کے ساتھ ہو رہا ہے۔

بہت سے صارفین نے فالوورز کم ہونے کی شکایت کی ہے۔ ممکنہ طور پر ایسا کسی تکنیکی خرابی یا بگ کی وجہ سے ہوا ہے۔ تاہم کمپنی کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی اس کی درستگی جاری کی گئی ہے۔

Advertisement

سوشل پلیٹ فارم پر کم فالوورز کے کیسز پہلے بھی سامنے آچکے ہیں۔ اس سے قبل ٹوئٹر پر بہت سے صارفین فالوورز کی تعداد کم ہوئی تھی۔ کمپنی نے بتایا تھا کہ ایسا پلیٹ فارم سے جعلی اور بوٹ فالوورز کو ہٹانے کی وجہ سے ہواتھا۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement