Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

فخرزمان ورلڈکپ سے باہر، محمدحارث کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

آئی سی سی کی ٹینیکل کمیٹی نے پاکستان ٹیم میں انجری کا شکار فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی۔ فخرزمان نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

 فخر زمان  کے گھٹنے کی انجری کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے  محمد حارث کو اسکواڈ میں  شامل کرنے کی درخواست کی تھی جس پر  ٹیکنیکل کمیٹی نے منظوری دے دی ہے،محمد حارث پاکستان ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل گھٹنے کی انجری کا شکار فخر زمان کو  ان فٹ عثمان قادر کی جگہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

فخر زمان بھارت اور زمبابوے کے خلاف میچ  نہیں کھیلے تھے  البتہ انہیں نیدرلینڈ کے خلاف میچ میں موقع دیا گیا جہاں وہ دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے۔

 جس کے بعد  ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو نے گزشتہ روز سڈنی میں میڈیا سے گفتگو میں تسلیم کیا تھا کہ انجری کا شکار فخر زمان کو کھلا کر رسک لیا گیا جس میں کبھی کامیابی تو  کبھی ناکامی ملتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہا کہ فخر زمان کی انجری کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل محمد حارث کو شامل کرنے کی درخواست کی تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement