Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عید سے قبل کراچی سے انٹرسٹی بسوں کے کرائے میں 300 سے 400 روپے اضافہ

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور عید الفطر کی آمد سے قبل انٹرسٹی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔ کرائے 300 سے 400 روپے تک بڑھائے گئے ہیں۔

سٹی ٹوئنٹی ون نیوز کی رپورٹ کے مطابق عیدالفطر سے قبل انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز نے کراچی سے اندورن سندھ جانے والی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو بھی کرائے میں اضافے کا جواز بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سے حیدرآباد تک سفر کے کرائے میں 200 روپے اضافہ کیا گیا اور کرایہ 500 روپے سے بڑھ کر 700 روپے ہوگیا ہے۔

کراچی سے سیہون، لاڑکانہ اور نصیرآباد تک کرایوں میں بھی 200 روپے اضافہ کیا گیا۔ کراچی سے سیہون تک کا کراچیہ 1500 سے بڑھ کر 1700 روپے ہوگیا ہے۔

کراچی سے لاڑکانہ تک کا کراچیہ 1500 سے بڑھ کر 1700 اور اسی طرح نصیر آباد کا کرایہ بھی 1500 سے بڑھ کر 1700 روپے ہوگیا ہے۔  کراچی سے میہڑ تک بس کے کرائے میں 300 روپے بڑھائے گئے اور مسافروں کو اب میہڑ تک 1300 کے بجائے 1700 روپے کرایا ادا کرنا ہوگا۔

کراچی سے دادو تک سفر کے کرائے میں سب سے زیادہ 400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے دادو شہر تک کرایہ 1300 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے ہوگیا ہے۔

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button