Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

شہری کو ڈکیتی سے بچانے کیلئے سماء ٹی وی کا صحافی جاں بحق

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے شہریوں کی زندگی تنگ کردی۔ کراچی کا ایک اور شہری بے لگام ڈاکوؤں کی بھینٹ چڑھ گیا۔ معروف ٹی وی چینل سماء کے پروڈیوسر اطہر متین ڈاکوؤں کی گولیاں لگنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

 

سماء ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقہ نارتھ میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ملزمان شہری کو لوٹ رہے تھے،  اطہر متین نے واردات ہوتے ہوئے دیکھی تو شہری کو بچانے کیلئے اپنی گاڑی سے ملزمان کی موٹر سائیکل پر ٹکر مار دی۔

 

سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف کا کہنا ہے کہ اطہرمتین کی گاڑی کی ٹکر سے ملزمان گرے لیکن ایک ملزم نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ اطہرمتین کو گولیاں لگنے کے باعث وہ جاں بحق ہوگئے۔

 

واردات کے بعد ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر دوسرے شہری کی بائیک چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی جانب سے چھوڑی گئی موٹرسائیکل کی تفصیلات پولیس حاصل کررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا جبکہ واقعہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلی سندھ ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اطہر متین کے اہلخانہ سے تعذیت کا اظہار کیا ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts