Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 2023 کی پارٹی پوزیشن

الیکشن کمیشن کے  مطابق سندھ میں 4مختلف بلدیاتی کیٹگریوں کی 80نشستوں کے لئے 5نومبر 2023کو انتخاب ہوا، جن میں 10یوسی چئیرمین،18یوسی وائس چیئرمین،8ضلع کونسلرز اور44وارڈز کونسلرز شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ابتدائی انتخابی نتائج کے مطابق کے مطابق 64نشستوں پر پیپلزپارٹی کو کامیابی ملی ہے، جن میں 9یوسی چیئرمین، 13یوسی وائس چیئرمین، 8ضلع کونسلرز اور34وارڈز کونسلرز ہیں۔

 گرینڈ دیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو3نشستوں پر کامیابی ملی، جن میں سے یوسی چیئرمین، یوسی وائس چیئرمین اور وارڈز کونسلرز کی ایک ایک نشست ہے، تحریک انصاف کو 2یوسی وائس چیئرمین، جماعت اسلامی 2وارڈز کونسلرز،جمعیت علماء اسلام ایک وارڈکونسلر اور آزاد  یوسی 2وائس چیئرمین اورایک وارڈکونسلر کی نشست پر کامیاب ہوا۔

وارڈز کونسلرز کی 4نشستیں خالی رہ گئی ہیں، کیونکہ کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اور ایک وارڈ کونسلر کی نشست پر عدالتی حکم امتناع ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts