Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں ملیں گی؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سندھ سے قومی اور صوبائی دونوں جگہ پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایم کیوایم دوسرے نمبر پر رہی۔

الیکشن کمیشن کے فارم 47 کے مطابق پیپلزپارٹی نے سندھ سے قومی اسمبلی کی 44 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ پیپلزپارٹی کی ان 44 میں سے 7 نشستیں کراچی میں ہیں۔ پیپلزپارٹی کو قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیت کی 10 مخصوص نشستیں ملیں گی اور اسطرح پیپلزپارٹی کی قومی اسمبلی میں سندھ سے نشستوں کی تعداد 54 ہوجائے گی۔

ایم کیوایم پاکستان نے سندھ سے قومی اسمبلی کی 17 نشستیں حاصل کی ہیں اور ان 17 میں سے 15 نشستیں ایم کیوایم پاکستان نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سے جیتی ہیں جبکہ دیگر 2 نشستیں حیدرآباد سے ایم کیوایم پاکستان کے حصے میں آئیں۔

ایم کیوایم پاکستان کو سندھ سے قومی اسمبلی میں 4 مخصوص نشستیں ملیں گی اور اسطرح ایم کیوایم پاکستان کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 21 ہوگی۔

سندھ سے صوبائی اسمبلی میں پیپلزپارٹی نے 87 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور انہیں سندھ اسمبلی میں 25 مخصوص نشستیں ملیں گی جسکے بعد پیپلزپارٹی کی نشستوں کی تعداد 112 ہوگی۔

ایم کیوایم پاکستان نے صوبائی اسمبلی کی 28 نشستیں حاصل کی ہیں۔ ایم کیوایم پاکستان کو 8 مخصوص نشستیں ملیں گی اور انکی نشستوں کی تعداد 36 ہوجائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں نے 11 صوبائی نشستیں جیتیں۔ پی ٹی آئی کو 4 مخصوص نشستیں ملیں گی جسکے بعد انکی نشستوں کی تعداد 15 ہوگی۔

جماعت اسلامی، جی ڈی اے نے دو دو صوبائی اسمبلی کی نشستیں حاصل کی ہیں انہیں کوئی مخصوص نشست نہیں ملے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts