Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سابق اسنوکر ورلڈ ٹیم چیمپیئن محمد بلال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے اسنوکر پلیئر محمد بلال 38 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ محمد بلال کی تدفین آبائی شہر منڈی بہاؤ الدین میں ہی کی جائے گی۔

محمد بلال کو گزشتہ رات دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا لیکن دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا اور محمد بلال انتقال کرگئے۔ پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے محمد بلال کی اچانک وفات پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

محمد بلال کا شمار پاکستان کے نامور اسنوکر کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ محمد بلال نے 2019 میں دوحہ میں ٹیم ایونٹ میں ورلڈ ٹائیٹل جیتا تھا۔ محمد بلال دو مرتبہ ایشین چیمپیئن بھی رہ چکے ہیں۔

پاکستان کیوئسٹ نے ایشین اور ورلڈچیمپیئن شپ میں 4 سلور اور 6 برونز میڈل بھی حاصل کئے۔ محمد بلال دو مرتبہ قومی اسنوکر چیمپئن اور دو مرتبہ رنر اپ بھی رہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement