Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دعا زہرہ کے انٹرویو کرنے والی یوٹیوبر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست

دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی کی جانب سے ظہیراحمد اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست  چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کردی

دعا زہرہ کے والد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے مطابق زنیرا ماہم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو انٹرویو کے دوران جسٹس اقبال محمد کلہوڑو سے متعلق نامناسب باتیں کیں جس پر ظہیر احمد نے کہا کہ درست کیا۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ ویڈیو اب بھی یوٹیوب پر موجود ہے۔ زنیرا ماہم مغویہ دعا زہرہ کے انٹرویوز کرتی رہی ہیں اور کم عمر مغویہ کو بڑا کرکے پیش کرتی رہیں۔

مہدی علی کاظمی نے بتایا کہ اس حوالے سے پی ٹی اے کو بھی شکایت ارسال کی جاچکی ہے اور پی ٹی اے سے زنیرا ماہم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست کی ہے۔

مہدی علی کاظمی نے عدالت سے استدعا کی کہ ظہیر احمد ،زنیرا ماہم اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ 

دوسری جانب ظہیر احمد کی جانب سے اغوا کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی، جس پر عدالت  نے آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

درخواست گزار کے مطابق دعا زہرہ نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ انہیں اغوا نہیں کیاگیا، لڑکی کے بیان کے بعد اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

پولیس کے مطابق دعا کے والد مہدی کاظمی نے ظہیر احمد کےخلاف اغوا کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کرا رکھا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts