Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حیدرآباد میں ہوٹل پر کھانے کے بل پر جھگڑا، نوجوان کا قتل افسوسناک ہے، شرپسندوں کے خلاف کاروائی ہوگی، شرجیل میمن

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دو روز قبل حیدرآباد میں نوجوان کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اے این پی رہنما شاہی سید اور قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو سے رابطہ کر کے  سندھ میں امن و بھائی چارے کے قیام میں مثبت کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ افسوس ناک واقعات میں ملوث چند ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کوئی بھی شر پسند قانون ہاتھ میں لے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد واقعے میں قتل ہونے والے نوجوان کے ایک قاتل کو گرفتار کرنے کے علاوہ واقعہ کے بعد کاروباری املاک کو نقصان پہنچانے والے نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ صوفیائے کرام اور امن پسندوں کی دھرتی ہے ۔ یہاں کے پر امن ماحول کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے حیدرآباد میں ہوٹل پر کھانے کے بل کے تنازعے پر چند نوجوان اور عملہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ ہوٹل انتظامیہ کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ڈنڈوں کے وار سے 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

واقعہ کے خلاف جسقم رہنما نیاز کالانی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا اور بائی پاس روڈ کو بلاک کردیا۔ جس پر ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ موقع پر پہنچے۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے ایف آئی آر درج کرانے کی یقین دہانی کرائی اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو معطل کردیا تھا جسکے بعد مظاہرین منشر ہوگئے تھے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement