Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حکومت سندھ کا کالج کی طالبات کو موٹرسائیکل چلانے کی ٹریننگ دینے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ایک قدم اور اٹھالیا۔ سندھ حکومت نے کالج کی طالبات کو موٹر سائیکل ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے طالبات کی فہرست طلب کرلی گئی ہے۔

سماء نیوز کی رپورٹ کے سندھ حکومت کی جانب سے طالبات کے لئے خوشخبری ہے کہ کالج طالبات کو موٹر سائیکل ٹریننگ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

محکمہ ترقی خواتین نے محکمہ تعلیم سندھ کو مراسلہ بھیج دیا ہے، جس میں کالج پرنسپلز سے خواشمند طالبات کی فہرست مانگ لی گئی ہے۔

نیوز رپورٹ کے مطابق صرف ان خواتین کو ہی موٹرسائیکل چلانے کی ٹریننگ دی جائے گی جو اسکی خواہش مند ہوں گی۔ کسی بھی طالبہ کو موٹرسائیکل کی ٹریننگ پر زور نہیں دیا جائے گا۔

محکمہ ترقی خواتین کا کہنا ہے کہ طالبات کو موٹرسائیکل ٹریننگ دینے کا مقصد خواتین کو خودمختار بنانا ہے۔ طالبات اس موقع سے فائدہ اٹھا کر موٹرسائیکل چلانے کی ٹریننگ حاصل کرسکتی ہیں جو مستقبل میں انکے کام آسکتا ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts