Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جامعہ کراچی کے اساتذہ کا احتجاج ختم، کل سے تدریسی عمل بحال کرنے کا اعلان

اساتذہ اور سیکریٹری جامعات کے درمیان سلیکشن بورڈ کا تنازعہ حل ہوگیا۔ جامعہ کراچی کے اساتذہ نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ کل سے جامعہ میں تدریسی عمل بھی شروع کردیا جائےگا۔

 

جامعہ کراچی کے اساتذہ کی وزیر جامعات اسماعیل راہو اور سیکریٹری جماعات سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں انجمن اساتذہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر، جنرل سیکریٹری ڈاکٹرمحسن علی، ڈاکٹرحارث اور ڈاکٹر علفت موجود تھے۔ ملاقات میں رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید بھی موجود تھیں۔

 

وزیرجامعات اسماعیل راہو نے اساتذہ کو انکے تمام جائز مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اسماعیل راہو کا کہنا تھاکہ اساتذہ کے پرموشن وقت پر ہوں گے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ نظام تعلیم میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہے۔ اساتذہ کے بغیر تعلیم اور تدریسی عمل ناممکن ہے۔

 

اسماعیل راہو نے اساتذہ کو بتایا کہ سیکریٹری جامعات کا خط صرف ان جامعات کے لئے ہیں جنہوں نے ابھی تک بھرتیوں کے قوائد و ضوابط نہیں بنائے ہیں۔

 

انجمن اساتذہ کے سربراہ پرفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر کا کہنا تھاکہ وزیر جامعات نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرلئے ہیں۔ جامعہ کراچی میں جاری احتجاج کو ختم کردیں گے اور کل سے تمام کلاسز میں تدریسی عمل بحال ہوجائے گا۔

 

واضح رہے سلیکشن بورڈ کے معاملہ پر جامعہ کراچی کے اساتذہ نے گزشتہ 9 دنوں سے کلاسز کا بائیکاٹ کررکھا تھا۔ آج سندھ بھر کی جامعات میں یوم سیاہ منایا جارہا تھا۔ اساتذہ نے آج مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں کل سے صوبہ بھر کی جامعات میں تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کررکھا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts