Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بیرون ملک پاکستانیوں کا ایک دن میں 57 ملین ڈالر ملک بھجوانے کا ریکارڈ، وزیراعظم کا اظہار تشکر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

            بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ رقم ملک بھجوادی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز بیرون ملک پاکستانیوں نے 57 ملین ڈالر کی رقم ملک میں بھجوائی جو کسی بھی ایک دن میں سب سے زیادہ رقم وصول ہونے کا ریکارڈ ہے۔

 

کثیر رقم بھجوانے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ سب ملکر ہی مشکل وقت سے نکلیں گے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالراسٹیٹ بینک کوموصول ہوئے، اور روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ میں رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالرسےتجاوزکرگیا۔

 

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایک دن میں 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کیا، ، ایک دن میں ریکارڈرقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمیشہ معیشت کی مضبوطی میں کردارادا کرتے ہیں، معاشی مشکلات سےنکل کرآپ کی امیدوں،توقعات پرپورااتریں گے۔

Advertisement

 

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ اسکیم کی مکمل حمایت،سرپرستی کررہی ہے، اوورسیزپاکستانیوں کی سہولت کیلئےحکومت متعدداقدامات کررہی ہے۔

 

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو آر ڈی اے کے زریعے 57ملین ڈالر یعنی 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ڈپازٹ کئے گئے جو کسی بھی ایک دن میں پاکستانی بینکوں کو ملنے والے سب سے زیادہ ڈیپازٹ کا ریکارڈ ہے۔

 

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ماہ 22 مئی تک پاکستانی 8 بینکوں کو آر ڈی اے کے ذریعے موصولہ ڈپازٹس 4.3ارب ڈالر تھے جس میں ایک ماہ کے دوران 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement