Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بارشوں کا سسٹم ختم، کراچی میں گرمی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مئی کے ماہ کا تاریخی آغاز ہوا اور 26 سال کے طویل عرصے بعد شہر قائد میں بارش ہوئی لیکن کراچی کے شہری اب شدید گرمی کیلئے تیار ہوجائیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم کراچی سمیت سندھ سے مکمل طور پر رخصت ہوچکا ہے۔ مغربی ہواؤں کا سسٹم 7 یا 8 مئی ملک سے بھی مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی میں موسم گرما کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اور شہر میں اتوار سے شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ کراچی میں اتوار سے بتدریج گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب اس ماہ کراچی میں بارش کا مزید کوئی امکان نہیں ہے۔ مئی کا مہینہ عمومی طور پر گرمی اور خشک ہوتا اور اس ماہ بھی کراچی میں معمول کے مطابق گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

کراچی میں اس دوران شدید گرمی کی ایک سے دو لہر بھی آسکتی ہیں۔ موسم کا حال بتانے والوں نے شہریوں کا مشورہ دیا ہے اس دوران ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts