Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایکس کی بندش سیاسی جماعتوں کی رائے کو دبانے کی کوشش ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا حکومت پاکستان سے ایکس کی بحالی کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پاکستان سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ملک بھر میں ایکس کی سروس 17 فروری سے متاثر ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام ایکس کو فوری بحال کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایکس کی بندش مختلف سیاسی جماعتوں کی رائے کو دبانے کی کوشش ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سائٹس کی بندش آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں 17 فروری سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی بند ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ایکس کے بیشتر صارفین وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا ایپ استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts