پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ایم کیوایم کا کوئی مقام نہیں رہا۔ پیپلز پارٹی کو ایم کیوایم کو اپنی جماعت میں ضم کرلینا چاہئے۔
اسلام آباد میں خیبرپختونخواہ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی حالت اب کچھ نہیں رہی ہے۔ انہوں نے لالچ میں آکر کراچی کو لیٹ ڈاؤن کیا۔ کراچی والے اس دھوکے کو کبھی نہیں بھولیں گے اور نہ ہی ایم کیوایم کو معاف کریں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کل جانوروں میں لمپی اسکن نامی ایک بیماری چل رہی ہے۔ پاکستان کی سیاست کو بھی لمپی اسکن کی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔
شہباز گل کے معاملے پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ تشدد کے حوالے سےآئی جی اور ڈی آئی جی کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا توپھر انکوائری سے کیوں گھبرا رہے ہیں، اگر شہباز گل پر اسلام آباد پولیس نے ٹارچر نہیں کیا تو پھر کس نے کیا؟
ان کا کہنا ہے کہ 8دن ہوگئے ہیں اب ویڈیو چل رہی ہے اگر ویڈیو ٹھیک ہیں تو اچھی بات ہے۔شہباز نے خود بتایا کہ کس طرح ٹارچر کیا گیا ۔سی آئی اے کے تھانے میں گھنٹوں پٹی باندھ کر رکھا گیا۔پولیس کے چھتر سے اس کی پٹائی کی گئی، ہم کہاں رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج سے 1400 سال پہلے اسلام نے قیدیوں کے حقوق دیے تھے۔شہباز گل سے عمران خان اور ان کے وکیلوں کو ملنے نہیں دیا گیا۔مجسٹریٹ صاحبہ پر تو ہم ایڈمنسٹریٹو کارروائی کر ہی رہے ہیں۔
شہباز گل کا ٹارچر کا کیس بھی کر دیا گیا ہے، کیوں کہ انہوں نے کسٹڈی میں لیا تھا۔بائیس اے کے اوپر شہبازگل پر تشدد کے حوالے سے آئی جی اور ڈی آئی جی کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔