Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایشیا کپ کا مکمل شیڈول منظرعام پر آگیا، پاک بھارت میچ 2 ستمبر کو ہوگا

ایشیا کپ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان تو آج شام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے لیکن ایشیا کپ کا مکمل شیڈول پہلے ہی منظر عام پر آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے چار میچز ملتان اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ کا آغاز میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 30 اگست کو یہ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جیو نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کے بعد دوسرا میچ 31 اگست کو سری لنکا کے شہر کینڈی میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔ یکم ستمبر کو آرام کا دن ہوگا جبکہ دو ستمبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 4 ستمبر کو کینڈی میں ہی بھارت کا نیپال کے ساتھ میچ ہوگا۔

ایشیا کپ میں 3 ، 5 اور 6 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچز کھیلے جائیں گے۔۔ 3 ستمبر کو بنگلہ دیش کا مقابلہ افغانستان، 5 ستمبر کو سری لنکا کا افغانستان جبکہ 6 ستمبر کو سپر فور راؤنڈ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ میں 6 ستمبر سے 15 ستمبر تک سپر فور راؤنڈ کے میچز ہوں گے۔ ایونٹ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا یہ میچ کولمبو کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts