Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا، قیمت 316 روپے ہوگئی

امریکی ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں قدر کم ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہو کر 316 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز سے پاکستان میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی جاری ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 331 سے کم ہوکر 323 روپے کا ہوگیا تھا۔ 

اوپن مارکیٹ میں 2 روز میں ڈالر 16 روپے سستا ہوا ہے، گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 9 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ ادھر انٹر بینک میں آج ڈالر 15 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 307 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 307 روپے 10 پیسے کا ہو گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 26 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 517 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 491 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts